پنجاب بارکونسل نے پاراچنار،کوئٹہ اوراحمد پورشرقیہ کے واقعات کے خلاف 3 جولائی کوصوبہ بھرکے وکلاءکو ہڑتال کی کال دے دی

پنجاب بارکونسل نے پاراچنار،کوئٹہ اوراحمد پورشرقیہ کے واقعات کے خلاف 3 ...
پنجاب بارکونسل نے پاراچنار،کوئٹہ اوراحمد پورشرقیہ کے واقعات کے خلاف 3 جولائی کوصوبہ بھرکے وکلاءکو ہڑتال کی کال دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب بارکونسل نے پاراچنار،کوئٹہ اوراحمد پورشرقیہ کے واقعات کے خلاف 3 جولائی کوصوبہ بھرکے وکلاءکو ہڑتال کی کال دے دی ۔

معمولی جرائم کے مجرموں کوجیل بھیجنے کی بجائے بطورسزا فنی نوعیت کے کام لے کرمعاشرے کا مفیدشہری بنایاجاسکتا ،ورکشاپ سے ججوں کا خطاب

وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل ملک عنایت اللہ اعوان اورچیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی سید عظمت علی بخاری نے کہا ہے کہ پاراچنار،کوئٹہ میں دہشت گردی اور بہاولپور کے واقعات حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ہیں۔حکومت دہشت گردی کے واقعات پرقابو پانے اورشہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ان کا کہناتھا کہ ان واقعات کے خلاف صوبہ بھر کی بارایسوسی ایشنز میں اجلاس منعقد کرکے حکومت کی شہریوں کوفول پروف سیکورٹی کے لئے اقدامات نہ کرنے کے خلاف قراردیں منظور کریں گے اورجاں بحق ہونےوالے افرادکی روح کویصال ثواب کے لئے دعاکی جائے گی۔

مزید :

لاہور -