مائیکل جیکسن کے والد کار حادثے کا شکار، مجھے خراش بھی نہیں آئی: جوزف جیکسن

مائیکل جیکسن کے والد کار حادثے کا شکار، مجھے خراش بھی نہیں آئی: جوزف جیکسن
مائیکل جیکسن کے والد کار حادثے کا شکار، مجھے خراش بھی نہیں آئی: جوزف جیکسن

  



لاس ویگاس (ڈیلی پاکستان آن لائن)  گلوکار  و ڈانسر مائیکل جیکسن کے والد جوزف جیکسن جمعہ کے روز امریکی شہر لاس ویگاس میں کار حادثے کا شکار ہوگئے ۔ اس حادثے میں انہیں ایک بھی خراش نہیں آئی اور وہ اپنے گھر پر خیریت سے ہیں۔

مائیکل جیکسن کے والد جوزف جیکسن نے اپنی ویب سائٹ جاری ایک بیان میں بتایا کہ ایک گاڑی اچانک ان کی کار کے سامنے آگئی جس کے نتیجے میں ایک چھوٹا سا ایکسیڈنٹ ہو گیا۔ انہیں کوئی خراش نہیں آئی اور وہ اپنی کار سے باہر نکل آئے ۔

سیشن ججوں نے ایم این اے جمشید دستی کے جھوٹ کا پول کھول دیا،تشدد ہوا نہ جیل سیل میں بچھو تھے ،جیلوں کے دورہ کے بعد 3ججوں کی رپورٹ

انہوں نے بتایا کہ ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں جب گاڑی کا ایئر بیگ نکلا تو اسی دوران ان کے اسسٹنٹ کا انگوٹھا ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے ان کے اسسٹنٹ کو ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کرنا پڑا۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنے گھر خیریت سے پہنچ گئے ہیں تاکہ دوپہر کا کھانا کھا سکیں۔حادثے کے بعد گھر پہنچتے ہی انہوں نے اسسٹنٹ کے ساتھ سیلفی بھی اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی اور بتایا کہ وہ دونوں خیریت سے ہیں۔

واضح رہے کہ 88 سالہ جوزف جیکسن ماضی کے معروفگلوکار مائیکل جیکسن سمیت 10 بچوں کے والد اور جیکسن خاندان کے سربراہ ہیں، وہ طویل عرصے تک ٹیلنٹ منیجر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں ۔

مزید : تفریح


loading...