انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججوں کا اجلاس، اشتہاریوں کی گرفتاری ،جیلوں میں جیمبرز لگانے کا حکم

انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججوں کا اجلاس، اشتہاریوں کی گرفتاری ،جیلوں ...
انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججوں کا اجلاس، اشتہاریوں کی گرفتاری ،جیلوں میں جیمبرز لگانے کا حکم

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کے ججز کے اجلاس میں جسٹس عبدالسمیع خان نے عدالتی اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ کی مہلت گزر گئی ،مستقل آئی جی پنجاب کا تقرر نہ ہوسکا

جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں دہشت گردی عدالتوں کے ججز کا اجلاس لاہور ہائیکورٹ کے لائبریری ہال میں منعقد ہوا، اجلاس میں پنجاب بھر کی دہشت گردی عدالتوں کے ججز ،سیکرٹری قانون پنجاب ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب،صوبہ بھر کے آر پی اوز شریک ہوئے،انسداددہشت گردی عدالتوں کے ججز نے نمٹائے گئے مقدمات سے متعلق رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں مذہبی بنیادوں پر نظر بندیوں، جیلوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ، اشتہاریوں کی گرفتاریوں اور زیرالتوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے امور زیر غور آئے۔جسٹس عبدالسمیع خان نے اشتہاریوں کی فوری گرفتاری،بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے اور پنجاب بھر کی جیلوں میں جیمر زلگانے کے احکامات صادر کرتے ہوئے عدالتوں کی سکیورٹی کا فول پروف بنانے کی ہدایت بھی جاری کی ، جسٹس عبدالسمیع خان نے انسداددہشت گردی عدالتوں میں زیر التواءمقدمات کے چالان بروقت بھجوانے اور مقدمات روزانہ کی بنیاد پر نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں ہونے والی پیش رفت اور کارکردگی کا آئندہ اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔

مزید : لاہور


loading...