اقوام متحدہ نے الجزیرہ ٹی وی کی بندش کا مطالبہ مسترد کر دیا

اقوام متحدہ نے الجزیرہ ٹی وی کی بندش کا مطالبہ مسترد کر دیا
اقوام متحدہ نے الجزیرہ ٹی وی کی بندش کا مطالبہ مسترد کر دیا

  



جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)خلیجی ممالک کوقطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر نے کے بعد بڑا دھچکا ، اقوام متحدہ نے الجزیرہ ٹی وی کی بندش کا مطالبہ مسترد کر دیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے الجزیرہ ٹی وی کو بند کرنا کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے اس عمل کو آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانے کے مترادف قرار دیا ہے جس پر خلیجی ممالک کی جانب سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کے خاتمہ میں رکاوٹ قرار دیا گیا ہے ۔

واضع رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے 3 ہفتے قبل دہشتگردوں کی پشت پناہی کے الزام میں سفارتی ، تجارتی تعلقات منقع کر تے ہوئے قطر کا با ئیکاٹ کر دیا تھا ،جس کے بعد خلیجی ممالک نے قطر کو دوحہ میں ترکی کا فوجی بیس بند کرنے، ایران سے تعلقات ختم کرنے اور الجزیرہ ٹی وی کو مکمل طور پر بند کرنے سمیت 10 مطالبات بجھوائے تھے جسے قطر کی جانب سے رد کر تے مذاکرات کی میز پر مدعو کیا تھا تاہم اس حوالے سے کوئی بڑے پیش رفت سامنے نا آ سکی ہے ۔ خلیجی ممالک اور قطر کے مابین ثالثی کے لئے امیر کویت متحرک ہوئے تھے تاہم اب وہ اپنے علاج کے لئے اپنی بیویوں کے ہمراہ بھارت کے نجی ہسپتال میں موجود ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...