کشمیری عوام کی جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق، سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینا افسوسناک ہے: فاروق حیدر

کشمیری عوام کی جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق، سید صلاح الدین کو ...
کشمیری عوام کی جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق، سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینا افسوسناک ہے: فاروق حیدر

  



مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر کی طرف سے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینا افسوس ناک، فیصلہ پر نظر ثانی کرکے فوری منسوخ کیا جائے۔ کشمیری عوام اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ، امریکہ ہندوستان کی ایماءپر جو کچھ کر رہا ہے مستقبل میں اس کو پچھتانا پڑے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی،4نوجوان شہید ، خاتون سمیت14زخمی

مظفر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا کہنا تھا کہ جہاں کہیں بھی اقوام محکوم ہیں وہ اپنے حق کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں اور کشمیریوں کو بھی بھارت سے آزادی حاصل کرنے کا حق حاصل ہے ، امریکی صدر کے اس فیصلہ سے کشمیریوں کو مایوسی ہوئی اور اس سے کشیدگی بڑھنے کے امکانات ہیں وزیراعظم نے کہاکہ امریکہ نے بھارت کو ڈرون طیارے دیے ہیں یہ طیارے چین ، نیپال، بھوٹان، مالدیپ، بنگلہ دیش کے خلاف استعمال نہیں ہوں گے اصل ہدف پاکستان ہے۔ امریکہ اسلحہ کا سوداگر ہے اور بھارت اسلحہ کا سب سے بڑا خریدار جب خطہ کے اندر طاقت کا توازن متاثر ہو گا تو پاکستان کو غیر روائیتی ہتھیار رکھنا مجبوری ہو گی وزیراعظم نے کہاکہ سید صلاح الدین کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں پوری کشمیری قوم ان کے ساتھ ہے امید ہے کہ امریکی پالیسی ساز ، میڈیا ، دانشور امریکی صدر کے آرڈر کو منسوخ کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے.

فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ امریکہ نے ریاست جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار نہیں دیا۔کشمیریوں کو اپنے حق خودارایت کے لیے جدوجہد کا حق حاصل ہے اور امریکہ کو کشمیریوں کی مدد کرنی چاہیے امریکہ چین اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں نے مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی مگر بھارت نے ہمیشہ انکار کیا انہوں نے کہاکہ آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے بھارت کو عبرت ناک شکست ہو گی، بھارت کی چوہدراہٹ کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لیے یورپ امریکہ اور عالمی برادری سے مدد کے طلبگار ہیں۔

مزید : مظفرآباد


loading...