جمشید دستی کی بہن نے وزیراعظم ہاؤس کے باہر خودسوزی کی دھمکی دے دی

جمشید دستی کی بہن نے وزیراعظم ہاؤس کے باہر خودسوزی کی دھمکی دے دی
جمشید دستی کی بہن نے وزیراعظم ہاؤس کے باہر خودسوزی کی دھمکی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(یو این پی)گرفتار رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی بہن نے وزیراعظم ہاؤس کے باہر خودسوزی کی دھمکی دیدی ،کہتی ہیں کہ بھائی کیخلاف جھوٹے مقدمات بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔دوسری جانب میڈیکل بورڈ نے جمشید دستی پر تشدد کی تردید کردی۔

کشمیری عوام کی جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق، سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینا افسوسناک ہے: فاروق حیدر
تفصیلات کے مطابق جمشید دستی کی ہمشیرہ کا ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں اپنے بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے نوٹس لئے جانے کے بعد سے جمشید دستی کی حالت اب بہتر ہے لیکن میرے بھائی کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے کا سلسلہ ختم کیا جائے ورنہ میں وزیراعظم ہاؤس کے باہر خود کو آگ لگا لوں گی۔آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے وزیر قانون کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل کے سیل پختہ ہیں اور وہاں کوئی بچھو یا چوہے نہیں ہیں، جبکہ رکن اسمبلی کو جیل میں ٹی وی، ائیر کولر اور اخبار کی سہولت بھی میسر ہے۔

مزید :

سرگودھا -