جے آئی ٹی عوام کی نظر میں متنازعہ ہو چکی،عمران خان جو کام ووٹ سے نہیں کر سکے وہ سپریم کورٹ سے کرانا چاہتے ہیں:احسن اقبال

جے آئی ٹی عوام کی نظر میں متنازعہ ہو چکی،عمران خان جو کام ووٹ سے نہیں کر سکے ...
جے آئی ٹی عوام کی نظر میں متنازعہ ہو چکی،عمران خان جو کام ووٹ سے نہیں کر سکے وہ سپریم کورٹ سے کرانا چاہتے ہیں:احسن اقبال

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی عوام کی نظر میں متنازعہ ہو چکی ہے ،عمران خان جو کام ووٹ سے نہیں کر سکے ، چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ ان کو کر کے دے۔

نجی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چند عناصر کی خواہش ہے کہ عدلیہ میں جسٹس منیر کی روح آ جائے ،مسلم لیگ اور نواز شریف سیاسی حقیقتیں ہیں انہیں ختم نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ  سازشوں کی پھونکوں سے یہ چراغ نہیں بجھائے جا سکتے،سی پیک کو ناکام کرنے کے لیے سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں ،ایسا صرف ملک دشمن ہی کر سکتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...