امید ہے 10 جولائی تک دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا:فواد چوہدری
اسلام آباد(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے امید ہے کہ 10جولائی تک دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا جبکہ ،شریف برادران نے اہم ترین اداروں کی سربراہی پر غیر مستقل افراد بٹھا کر عملاً انہیں دست نگر بنارکھا ہے۔
سندھ حکومت نیب ایکٹ کو ختم نہیں کرسکتی، آئین کے تحت وفاقی قانون ہی رائج رہے گا: وفاقی وزارت قانون
تفصیلات کے مطابق فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی اطلاعات باعث تشویش ہیں، ہمیں پہلے دن سے خدشہ تھا کہ وزیر اعظم خود کو بچانے کیلئے حکومتی اداروں کا غلط استعمال کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ آئی بی اور ایف آئی اے کے ڈی جی کی طرح ایس ای سی پی کے چیئرمین بھی غیر مستقل ہیں جبکہ شریف برادران نے اہم ترین اداروں کی سربراہی پر غیر مستقل افراد بٹھا کر عملاً انہیں دست نگر بنارکھا ہے لیکن اس سب کے باوجود امید ہے دس جولائی تک دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔