پاکستان سے شکست نے بھارتیوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں ،بھارتی وزیرنے انکوائری کا مطالبہ کر دیا

پاکستان سے شکست نے بھارتیوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں ،بھارتی وزیرنے انکوائری ...
پاکستان سے شکست نے بھارتیوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں ،بھارتی وزیرنے انکوائری کا مطالبہ کر دیا

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان سے دردناک شکست نے بھارتیوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں ہیں اور ان کو کسی صورت بھی یہ چیز ہضم نہیں ہو رہی ہے تاہم اب بھارتی وزیر نے اپنی ٹیم کیخلاف انکوائری شروع کرنے کا مطالبہ کر دیاہے ۔

نجی اخبار دی نیوز کے مطابق بھارتی وزیر رام داس اتھا والے نے بھارتی ٹیم کیخلاف انکوائری کروانے کا مطالبہ کیاہے ،ان کا کہناتھا کہ بھارت نے پاکستان کو 124رنز سے شکست دی تھی تو فائنل میچ میں یہ کیسے ممکن ہوگیا کہ ایک انتہائی مضبوط ٹیم کو اتنی روایتی حریف نے اتنی بری شکست سے دوچار کر دیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کو 180رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی تھی ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...