تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو صوبے کی کوئی خبر نہیں،عوام نواز شریف کی حکومت کا تسلسل چاہتے ہیں: امیر مقام

تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو صوبے کی کوئی خبر نہیں،عوام نواز شریف کی حکومت ...
تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو صوبے کی کوئی خبر نہیں،عوام نواز شریف کی حکومت کا تسلسل چاہتے ہیں: امیر مقام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرک(صباح نیوز) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کو صوبے کی کوئی فکر نہیں ہے جبکہ انہوں نے خود خیبر پختونخواہ کو کئی سال پیچھے دھکیل دیاہے،یہی وجہ ہے کہ اب لوگ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کا تسلسل چاہتے ہیں۔

سندھ حکومت نیب ایکٹ کو ختم نہیں کرسکتی، آئین کے تحت وفاقی قانون ہی رائج رہے گا: وفاقی وزارت قانون
تفصیلات کے مطابق کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ ملک میں2013 کے مقابلے میں دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس کا سہرا وفاقی حکومت کو جاتا ہے۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو صوبے کے عوام کے حالات سے کوئی آگاہی نہیں ہے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے تبدیلی کے نعرے نے کے پی کے کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے اگر صوبے کے حالات کا جائزہ لیا جائے تو وفاقی حکومت کے اقدامات سے کے پی کے میں کئی گنا تبدیلی آئی ہے جس کے باعث پاکستان کے عوام وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کا تسلسل چاہتے ہیں۔

مزید :

قومی -