ایشین سنوکر چیمپئن شب، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

ایشین سنوکر چیمپئن شب، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
ایشین سنوکر چیمپئن شب، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

  



بیشکک( ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشین سنوکر چیمپئن شب کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔

کرغزستان میں ہونے والے ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی سنوکر محمد بلال نے بھارت کے پنکھج ایڈوانی کو 6-2سے شکست دے دی، محمد بلال نے اپنے بھارتی حریف کو شکست دے کر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔سیمی فائنل کل قومی کیوئسٹ محمد سجاد اور محمد بلال کے درمیان ہو گا۔

سندھ حکومت نیب ایکٹ کو ختم نہیں کرسکتی، آئین کے تحت وفاقی قانون ہی رائج رہے گا: وفاقی وزارت قانون

مزید : کھیل


loading...