سی ٹی ڈی کی سیالکوٹ میں کارروائی، 2افغان باشندے گرفتار، اسلحہ برآمد
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 2افغان باشندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کی بھاری نفری نے سیالکوٹ کے علاقے لال پورہ میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران کرتے ہوئے 2افغان باشندوں کو دھر لیا جن کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے ۔بعد ازاں زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔