’’ہم یہ بات ہرگز برداشت نہیں کریں گے‘‘چین نے واضح اعلان کر دیا پوری دنیا کو پیغام پہنچا دیا

’’ہم یہ بات ہرگز برداشت نہیں کریں گے‘‘چین نے واضح اعلان کر دیا پوری دنیا کو ...
’’ہم یہ بات ہرگز برداشت نہیں کریں گے‘‘چین نے واضح اعلان کر دیا پوری دنیا کو پیغام پہنچا دیا

  



بیجنگ (نیوز ڈیسک) ہانگ کانگ کو چین کے حوالے کئے جانے کے 20 سال مکمل ہونے پر چین کے صدر شی جن پنگ نے ہانگ کانگ کو چین سے الگ کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تمام لوگ سن لیں کہ وہ سرخ لکیر پار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر ہانگ کانگ کی نئی چیف ایگزیکٹو کارلی لیم کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ”ایک ملک، دو نظام“ کے نظریے کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، جس کے تحت 1997 میں ہانگ کانگ کو چین کے حوالے کیا گیا تھا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہانگ کانگ کو سیکیورٹی بہتر بنانے اور حب الوطنی پر مبنی تعلیم عام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہانگ کانگ میں سازشی عناصر کو خبردار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو بھی چین یا ہانگ کانگ کے سیاسی استحکام کے خلاف کوئی قدم اٹھائے گا اس کے فعل کو سرخ لکیر پار جانا تصور کیا جائے گا، جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس موقع پر نئی چیف ایگزیکٹو نے ہاربر فرنٹ کنوینشن سنٹر میں چینی پرچم تلے حلف اٹھایا۔ ان کی حلف برداری کی تقریب چینی وزارت خارجہ کے اس اہم بیان کے بعد منعقد ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ ہانگ کانگ کی چین کی حوالگی کے متعلق برطانیہ اور چین نے جس دستاویز پر دستخط کیے تھے وہ اب غیر متعلقہ ہو چکی ہے۔

مزید : بین الاقوامی