عرب ممالک کے مطالبات مسترد ،سعودی اتحاد کاالٹی میٹم دہشت گردی کے خلاف نہیں , دوحہ کو تنہا کرنے کا اقدام ہے: قطری وزیر خارجہ

عرب ممالک کے مطالبات مسترد ،سعودی اتحاد کاالٹی میٹم دہشت گردی کے خلاف نہیں , ...
عرب ممالک کے مطالبات مسترد ،سعودی اتحاد کاالٹی میٹم دہشت گردی کے خلاف نہیں , دوحہ کو تنہا کرنے کا اقدام ہے: قطری وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے عرب ممالک کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کا الٹی میٹم دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے لئے نہیں بلکہ ہمیں ہر محاذ پر تنہا کرنے کی کوشش ہے۔

قطر کے بائیکاٹ کا مقصد دوحہ کو یہ پیغام پہنچانا تھا کہ صبر کا پیمانہ چھلک چکا:سعودی وزارت خارجہ
روم میں میڈیا نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کی جانب سے پابندیوں کے باوجود ان کا ملک اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔عرب ممالک کے مطالبات قبول کرنے کے قابل نہیں بلکہ مسترد کرنے کے لئے ہیں، ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ مذاکرات کی میز پر اپنے شرائط کے تحت بیٹھنے کے لئے تیار ہیں۔ قطر ترکی کے فوجی اڈے کو کسی بھی صورت میں بند نہیں کرے گا اور نہ ہی الجزیرہ ٹی وی چینل پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد کرے گا۔

واضح رہے کہ 23جون کو عرب ممالک کی جانب سے قطر سے13مطالبات کئے گئے تھے اور ان کو پورا کرنے کے لئے10دن کا وقت دیا تھا، مطالبات کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی قطر نے عرب ممالک کے مطالبات قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔