ٹریفک وارڈن نے گاڑی پر فلائنگ ککس سے حملہ کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں ٹریفک وارڈن کی جانب سے نان پیڈ کسٹم گاڑی پر فلائنگ ککس نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
سی ٹی ڈی کی سیالکوٹ میں کارروائی، 2افغان باشندے گرفتار، اسلحہ برآمد
تفصیلات کے مطابق لاہور کے چوک یتیم خانے کے قریب ایکسائز پولیس نے نان کسٹم پیڈ اور ممنوعہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو پکڑنے اور ان کاچالان کرنے کیلئے ناکہ لگا رکھا تھا کہ اسی دوران پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی تاہم ٹریفک وارڈن اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے گاڑی کا پیچھا کر کے اسے روک لیا اور ڈرائیور کو نیچے اترنے کا کہا لیکن ڈرائیور کے گاڑی سے باہر نہ نکلنے پر وہاں موجود ٹریفک وارڈن غصے میں آ گیا اور گاڑی پر فلائنگ ککس مار کر ڈرائیور کو نیچے اترنے پر مجبور کرنے لگا لیکن وارڈن کی تمام کوششیں ناکام گئیں۔ بعد ازاں نواں کوٹ تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہری کو گاڑی سے نکالا اور نان کسٹم پیڈ گاڑی محکمہ ایکسائز کے حوالے کر دی جب کہ شہری سے تھانے میں پوچھ گچھ کی جاری ہے تاہم ٹریفک پولیس حکام نے وارڈن کی اس حرکت پر کوئی اے معطل کر کے معاملے کی انکوائر کا حکم دے دیا ہے۔