بھارت سی پیک سے باہر رہ کر اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑی مار رہا ہے، کشمیر کی جدوجہد کو پوری دنیا میں اجاگر کریں گے:سرتاج عزیز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ سی پیک کسی کے خلاف نہیں بلکہ ترقی کا راستہ ہے، سی پیک سے باہر رہ کر بھارت اپنے پاﺅں پر خود ہی کلہاڑی مار رہا ہے، برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی ایک نئی تحریک شروع ہوئی جس نے نوجوانوں کو ایک نیا جذبہ دیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم ناقابل برداشت ہو رہے ہیں ، وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر کشمیر کی تحریک آزادی کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کے لئے اہم اقدامات کریں گے۔
عرب ممالک کے مطالبات مسترد ،سعودی اتحاد کاالٹی میٹم دہشت گردی کے خلاف نہیں , دوحہ کو تنہا کرنے کا اقدام ہے: قطری وزیر خارجہ
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتے ہیں ، امریکہ سے تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے لئے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے، مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیر میں بھرپورتحریک چلی، مقبوضہ کشمیر میں پہلے ایسی تحریک نہیں چلی تھی۔ وادی میں بھارتی مظالم کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔ کشمیر پر پاکستان کی پالیسی بالکل واضح ہے، ہم مکمل طور پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ کشمیری مظالم پر بھارت کے اندر سے بھی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ پاکستان بھی بھارتی بربریت کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنے کے لئے اقدامات کرے گا۔
ربّ العالمین کو”اللہ میاں“ کہناچاہئے یا نہیں? کہیں ہم سب گستاخی کے مرتکب تو نہیں ہورہے؟
سرتاج عزیز کا مزید کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کی آئی سی جے تک رسائی کوئی بڑا معاملہ نہیں، پاکستان اور بھارت کو اس معاملے پر جواب تیار کرنے کے لئے عالمی عدالت انصاف نے3ماہ کا وقت دیا ہے۔ جے آئی ٹی اپنی تحقیقات مکمل کرے ، کامیابی مسلم لیگ(ن) کی ہو گی۔