روسی صدر کی قطر اور بحرین کے امرا سے ٹیلیفونک گفتگو ، فریقین کے براہ راست مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا

روسی صدر کی قطر اور بحرین کے امرا سے ٹیلیفونک گفتگو ، فریقین کے براہ راست ...
روسی صدر کی قطر اور بحرین کے امرا سے ٹیلیفونک گفتگو ، فریقین کے براہ راست مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے قطر اور بحرین کے امرا سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں انہوں نے خلیجی ممالک کے مابین قطر کے معاملے پر جاری تنازعے کا سفارتی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امیر قطر سے گفتگو کے دوران روسی صدر نے باہمی دلچسپی کے امور اور توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔امیر بحرین کے ساتھ گفتگو میں روسی صدر نے تنازعے میں شامل ممالک کے مابین براہ راست مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امیر قطر اور امیر بحرین سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔ اس دوران انہوں نے خلیجی ممالک کے مابین جاری تنازعے کا سیاسی و سفارتی حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

عرب ممالک کے مطالبات مسترد ،سعودی اتحاد کاالٹی میٹم دہشت گردی کے خلاف نہیں , دوحہ کو تنہا کرنے کا اقدام ہے: قطری وزیر خارجہ
واضح رہے کہ سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گزشتہ ماہ قطر پر دہشتگردوں کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کا مکمل بائیکاٹ کردیا تھا۔ خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ممالک کا تنازعہ شروع ہونے کے وقت سے ہی روس قطر اور سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات بحال رکھتے ہوئے معاملہ حل کرانا چاہ رہا ہے۔