بر طانوی بینکوں نے قطری ریال میں لین دین بند کر دیا

بر طانوی بینکوں نے قطری ریال میں لین دین بند کر دیا
بر طانوی بینکوں نے قطری ریال میں لین دین بند کر دیا

  



لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) خلیجی ممالک کی قطر سے سفارتی تعلقات کے خاتمے کے بعد قطر کے مشکلات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ، برطانیہ میں بارکلیز بنک کے بعد ٹیسکو بنک نے بھی اپنے اسٹوروں پر قطری ریال میں لین دین بند کر دیا

دوحہ نیوز کے مطابق بہت سے غیرملکی بنکوں اور کرنسی کا کاروبار کرنے والی ایجنسیوں نے قطری ریال کی خرید و فروخت بند کر دی ہے،مارکیٹ میں قطر ی ریال گراوٹ کا شکا ر ہونے لگا ۔ قطر کے خلیجی عرب ممالک کے ساتھ بحران کے بعد بنک کاری کے ادارے قطری ریال پر نظریں جمائے ہوئے ہیں کیونکہ کرنسی مارکیٹ میں قطی ریا ل کی قدر میں نمایاں کمی آ چکی ہے۔

بارکلیز بنک اور لائیڈز بنکنگ گروپ کا بھی کہنا ہے قطری ریال میں کاروبار بند کر چکے ہیں اور کرنسی اب خرید یا فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ بارکلیز بنک کی ترجمان کا کہنا ہے کہ غیرملکی زرمبادلہ کی خدمات مہیا کرنے والی ایک تیسری پارٹی نے 21 جون سے قطری کرنسی میں کاروبار بند کر دیا ہے اور یہ کرنسی اب ہمارے بنکوں لائیڈز بنک، بنک آف اسکاٹ لینڈ اور ہالی فیکس بنک کی شاخوں میں خرید یا فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہے جس کے باعث ہمیں قطری ریال میں خریدو فروخت بند کر نے کا فیصلہ کرنا پڑا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...