روسی ٹی وی چینل نے ہم جنس پرستوں سے روس کی جان چھڑانے کے لئے نیا حربہ ڈھونڈ لیا، مفت ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا

روسی ٹی وی چینل نے ہم جنس پرستوں سے روس کی جان چھڑانے کے لئے نیا حربہ ڈھونڈ ...
روسی ٹی وی چینل نے ہم جنس پرستوں سے روس کی جان چھڑانے کے لئے نیا حربہ ڈھونڈ لیا، مفت ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا

  



ماسکو (نیوزڈیسک) روس کے ایک مذہبی ٹی وی چینل نے ہم جنس پرست افراد کو ہوائی جہاز کے یکطرفہ ٹکٹ کی پیشکش کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ’زار گراڈ ٹی وی‘ کی جانب سے یہ پیشکش سامنے آئی تو سب حیران رہ گئے لیکن اصل حقیقت اس وقت کھلی جب ٹی وی چینل کی جانب سے بتایا گیا کہ یکطرفہ ٹکٹ کی پیشکش ان ہم جنس افراد کے لئے کی جارہی ہے جو روس کو چھوڑ کر جانے پر تیار ہوں۔

اینکر پرسن آندرے افناسیف کا اس پیشکش کے بارے میں کہنا تھا ’’حال ہی میں امریکا کی سب سے آزاد خیال ریاست کیلیفورنیا نے گمراہ روسیوں کو شہریت کی پیشکش کی ہے۔ زار گراڈ ٹی وی کا سٹاف اس پیشکش کی حمایت کرتا ہے مزید یہ کہ ہم ان تمام افراد کو یکطرفہ ٹکٹ دینے کی پیشکش بھی کرتے ہیں جو صدق دل سے روس چھوڑ کر روس امریکا جانے پر تیار ہوں۔ بس انہیں ایک طبی سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا جو یہ ظاہر کرے کہ وہ ہم جنس ہیں یا کسی اور گمراہی میں مبتلا ہیں۔ ہم واقعی چاہتے ہیں کہ یہ لوگ یہاں سے چلے جائیں، ایک ایسی جگہ جہاں یہ کھل کر گناہ کر سکتے ہیں۔ ‘‘

جب سوشل میڈیا پر اس پیشکش کے بارے میں حیرت اور بے یقینی پر مبنی رد عمل سامنے آنا شروع ہو ا تو ٹی وی چینل نے دوبارہ ایک بیان جاری کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ مذاق نہیں کر رہے بلکہ سنجیدگی سے پیشکش کر رہے کہ کوئی بھی ہم جنس پرست روس کو چھوڑ کر کہیں بھی جانا چاہے تو اسے یکطرفہ ٹکٹ دیا جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...