آ ئی سی سی چیمپئین ٹرافی میں دھواں دار بیٹنگ کرنےوالے مایہ ناز بلے باز فخر زمان کا دوسری شادی کا خواب چکنا چور ہو گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )آ ئی سی سی چیمپئین ٹرافی میں بھارت کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کرنے والے مایہ ناز بلے باز فخر زمان کا خواب چکنا چور ہو گیا ،دلی خواہش کی تکمیل میں والدہ کا احترام آڑے گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آ ئی سی سی چیمپئین ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو ناکو ں چنے چبوانے والے مایہ ناز بلے باز فخر زمان نجی ٹی وی بول کے گیم شو میں میزبان کے سوال کے شادی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی شادی شدہ ہوں ، کیا آپ دوسری شادی کا پوچھ رہے ہیں جس پر میزبان ان کی والدہ کے پاس گئے اور ان سے پوچھا کہ فخر زمان دوسری شادی کر نا چاہتے ہیں کیا آ پ ان کو دوسری شادی کی اجازت دیں گے جس پر انہوں نے انکار میں سر ہلاتے ہوئے کہا اور میزبان کی جانب سے کیمرے کی جانب سے بگ کلوز اپ میں فخر زمان کو سکرین پر دکھایا گیا جہاں ان کے چہرے کے تاثرات بدل چکے تھے ، پھر انہوں نے کہا کہ جو والدہ کا حکم سر آنکھوں پر ہے ۔