محمد حفیظ کو پروفیسر کیوں کہا جاتا ہے؟ خود ہی ایسی وجہ بتادی کہ عامر لیاقت حسین نے بھی سر پکڑ لیا

محمد حفیظ کو پروفیسر کیوں کہا جاتا ہے؟ خود ہی ایسی وجہ بتادی کہ عامر لیاقت ...
محمد حفیظ کو پروفیسر کیوں کہا جاتا ہے؟ خود ہی ایسی وجہ بتادی کہ عامر لیاقت حسین نے بھی سر پکڑ لیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محمد حفیظ کو قومی ٹیم میں پروفیسر کے نام سے جانا جاتا ہے اور ہر شخص ان کے اس تخلص کی مختلف وجوہات بیان کرتا ہے ۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران محمد حفیظ نے بھی اپنے نام کی ایسی دلچسپ اور غیر متوقع وجہ بیان کردی کہ میزبان کو بھی حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے نجی ٹی وی بول نیوز کے گیم شو ایسے چلے گا میں شرکت کی ۔ پروگرام کے دوران میزبان عامر لیاقت حسین نے محمد حفیظ سے سوال کیا کہ انہیں پروفیسر کیوں کہا جاتا ہے۔ اس پر محمد حفیظ نے پروفیسری کا درجہ ملنے کی وجوہات سے لاعلمی ظاہر کی ۔ بعد ازاں میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے محمد حفیظ سے سوال کیا کہ پاکستان کے اس وزیر اعظم کا نام بتائیں جو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں شہید ہوا تھا۔

محمد حفیظ کے ننھے بیٹے نے گھر کی ایسی بات بتادی کہ ہر طرف قہقہے بلند ہوگئے، پروفیسر کو ہاتھ جوڑنے پر مجبور کردیا

اس سوال پر مہران کار کا انعام رکھا گیا تھا اور عامر لیاقت حسین امید کر رہے تھے کہ محمد حفیظ سابق وزیر اعظم لیاقت علی خان کا نام لیں گے لیکن پروفیسر نے محترمہ بینظیر بھٹو کا نام لے دیا۔ غیر متوقع جواب ملنے پر میزبان بھی سوچ میں پڑ گئے اور کہا کہ ’ آپ نے تو ہمیں بھی حیران کردیا ‘ ۔ عامر لیاقت کی پریشانی دیکھتے ہوئے محمد حفیظ نے برجستہ جواب دیا کہ انہی باتوں کی وجہ سے انہیں پروفیسر کہا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم لیاقت علی خان اور بینظیر بھٹو دونوں ہی وزرائے اعظم راولپنڈی کے لیاقت باغ میں شہید ہوئے تھے۔

مزید : کھیل