سندھ حکومت نے تمام وسائل دیے جس پروزیراعلیٰ کامشکورہوں: اے ڈی خواجہ

سندھ حکومت نے تمام وسائل دیے جس پروزیراعلیٰ کامشکورہوں: اے ڈی خواجہ
سندھ حکومت نے تمام وسائل دیے جس پروزیراعلیٰ کامشکورہوں: اے ڈی خواجہ

  



حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سندھ پولیس کے بہتری کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے فنڈز جاری کرنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے تمام وسائل دئیے ہیں۔

روسی صدر کی قطر اور بحرین کے امرا سے ٹیلیفونک گفتگو ، فریقین کے براہ راست مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا

حیدر آباد میں سندھ پولیس کے شہدا ءکو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے تعاون سے 21ہزار نوجوان میرٹ پر بھرتی کئے،ان سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ سے اختیارات واپس لے گئے ہیں ، کیا آپ کا مورال کم ہوا ہے؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ میں کوئی سیاستدان نہیں، ایک سرکاری ملازم ہوں اورسرکاری ملازم کی اپنی حدودہوتی ہیں،اگرمیرامورال کم ہوگاتوان کاکیسے بلند کروں گا۔پولیس کامورال بلندکرنے کے لیے ہی توشہداءکی تقریب میں موجود ہوں۔یہ اختیارات پہلے بھی وزیراعلیٰ کے پاس تھےاوراب بھی ہیں۔

مزید : حیدرآباد


loading...