ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سزا پانے والے سری لنکن بولر ملنگا بیمار پڑ گئے ٗ زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے سے باہر

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سزا پانے والے سری لنکن بولر ملنگا بیمار پڑ گئے ٗ ...
ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سزا پانے والے سری لنکن بولر ملنگا بیمار پڑ گئے ٗ زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے سے باہر

  



کولمبو(این این آئی) سری لنکن فاسٹ بولر لاستھ ملنگا ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 6 ماہ کی معطل پابندی کی سزا پانے کے بعد ایک اور مشکل میں پھنس گئے اور زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے۔

لیونل میسی کی شادی کی تقریب، مہمانوں کیلئے تحفے میں مفت ہیرڈریسنگ کی خدمات پیش، لیکن دولہا دلہن نے تحائف میں مہمانوں سے ایسی چیز مانگ لی کہ جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی کہ فاسٹ بولر لاستھ ملنگا وائرل فلو کا شکار ہو گئے ہیں جس پر ڈاکٹرز نے انہیں دو دن تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ملنگا اتوار کو زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سری لنکن ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے بیان میں کہا گیا کہ لکشن سنڈاکن بھی اسی وائرس کا شکار ہوکر زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ہی لاستھ ملنگا پر سری لنکن وزیر کھیل کو بندر سے تشبیہ دینے پر 6 ماہ کی معطل پابندی عائد کی گئی تھی۔

مزید : کھیل