PJFپاکستان جرنلٹس فورم یو اے ای کی عید ملن تقریب

PJFپاکستان جرنلٹس فورم یو اے ای کی عید ملن تقریب
PJFپاکستان جرنلٹس فورم یو اے ای کی عید ملن تقریب

  



دبئی(طاہر منیر طاہر ) عید سعید کے موقع پر پاکستان جرنلٹس فورم PJFمتحدہ عرب امارات نے پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں عید ملن تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں PJF کے صدر اشفاق احمد اور دیگر اراکین و عہدیداران سہیل خاور عامر نوید ملک، سلیمان جاذب ، حافظ زاہد علی، طاہر منیر طاہر، شیخ محمد پرویز ، منظور احمد بھٹی، ذمرد بونیری، خالد گوندل ،اور ملک وحید بابر نے شرکت کی۔ اس موقع پر عرفان اکرم اور سعدیہ عباسی PJFکو جائن کیا جس پر انہیں بھرپور طریقے سے خوش آمدید کہا گیا۔ شہراز مغل اور سبط عارف بوجہ مصروفیات شرکت نہ کر سکے جن کی کمی کو محسوس کیا گیا۔

پاکستان جرنلٹس فورم PJF جو کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی PADکا حصہ ہے اور یو اے ای کے قوانین کے مطابق قانونی حیثیت رکھتا ہے۔ PJFاور PAD استحکام پاکستان، بیرون ملک پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنے ، اوورسیز پاکستانیز کو درپیش اجاگر کرنے اور متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا مضبوط اور خوش گوار کرنے کیلئے بہترین کام کر رہے ہیں۔ پاکستان کا کوئی بھی قومی دن یا تہوار ہو اس کو منانے کیلئے PJFاپناکردار ادا کر رہی ہے۔ PJF کے زیر اہتمام عیدالفطر کے موقع پر عید ملن تقریب کے دوران سانحہ بہاولپور اور سانحہ پارا چنار کے شہیدوں کو بھی یاد کیا گیا جبکہ ان شہیدوں اور PJFکے ساتھی جمیل خان آف گلف ٹوڈ ے کے والد محترم کے انتقال پر ملال کے موقع پر مشترکہ طور پر دعائے بخشش و مغفرت بھی کی گئی۔

PJF کے حالیہ اجلاس میں PJF کی دسویں سالگرہ منانے اور 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر شایان شان پروگرام ترتیب دینے کی منظوری دی گئی جبکہ ممبر شپ اور ایونٹ آرگنائزنگ کمیٹیوں کو بھی تشکیل دی گئی۔

مزید : عرب دنیا


loading...