کیلیفورنیا؛جھاڑیوں میں خوفناک آتشزدگی ،150 ایکڑ رقبہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا

کیلیفورنیا؛جھاڑیوں میں خوفناک آتشزدگی ،150 ایکڑ رقبہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا
کیلیفورنیا؛جھاڑیوں میں خوفناک آتشزدگی ،150 ایکڑ رقبہ جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا

  

سکرامنٹو(آن لائن)کیلی فورنیا میں جھاڑیوں میں لگنے والی آگ نے 150ایکڑ کا رقبہ جلا کر راکھ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جھاڑیوں میں آگ لگ گئی،جو تیز ہواؤں کے باعث پھیل رہی ہے،حکام نے قریبی آبادی کو نقل مکانی کا حکم دیتے ہوئے علاقہ خالی کرا لیا،آگ بجھانے کیلئے ائیر ٹینکر کا استعمال کیا جارہا ہے،تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔فائر فائٹرز حکام کے مطابق آگ گھروں تک پھیلنے کا خدشہ نہیں ہے۔

مزید : بین الاقوامی