جنوبی شام میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا:اردن حکومت کا دعویٰ 

جنوبی شام میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا:اردن حکومت کا دعویٰ 
جنوبی شام میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا:اردن حکومت کا دعویٰ 

عمان(آن لائن)اردن حکومت کا کہنا ہے کہ جنوبی شام میں حکومتی فوج اور مخالف عسکری قوتیں فائربندی پر راضی ہو گئی ہیں،تاہم یہ کہنا ابھی فل الوقت ہو گا کہ جنگ بندی پر عمل کب سے شروع ہو گا۔

ترجمان اردن حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جنوبی شام میں حکومتی فوج اور مخالف عسکری قوتیں فائربندی پر راضی ہو گئی ہیں،جنوبی شام میں حکومتی فوج نے قابض باغیوں کیخلاف زمینی اور فضائی حملوں کا سلسلہ 19 جون سے شروع کر رکھا ہے،درعا صوبے کے 3 مختلف مقامات پر باغی پہلے ہی شامی فوج کے راستے سے پیچھے ہٹ چکے ہیں،شامی فوج اس علاقے کے بڑے شہر الصورہ پر نگاہیں جمائے ہوئے ہے۔ 

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...