”کیپ ٹاؤن میں اس جگہ پر جاؤ۔۔۔“ ریحام خان کے تصویر استعمال کرنے پر مفتی اسماعیل منک بھی میدان میں آ گئے، ایسی جگہ جانے کا مشورہ دیدیا کہ ہنسی کاطوفان آ گیا، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے” چھا گئے مفتی صاحب“

”کیپ ٹاؤن میں اس جگہ پر جاؤ۔۔۔“ ریحام خان کے تصویر استعمال کرنے پر مفتی ...
”کیپ ٹاؤن میں اس جگہ پر جاؤ۔۔۔“ ریحام خان کے تصویر استعمال کرنے پر مفتی اسماعیل منک بھی میدان میں آ گئے، ایسی جگہ جانے کا مشورہ دیدیا کہ ہنسی کاطوفان آ گیا، جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے” چھا گئے مفتی صاحب“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی سیاست کا ذکر کریں تو عمران خان کیساتھ ریحام خان کا نام بھی آتا ہے جو گزشتہ کئی ہفتوں سے متواتر خبروں میں ہیں اور سب ہی جانتے ہیں کہ وہ ایک کتاب شائع کرنے جا رہی ہیں جس میں انہوں نے عمران خان کے بارے میں کئی انکشافات کرنے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔

کتاب کی اشاعت کے اعلان اور اس کے مبینہ متن کے کچھ حصے منظرعام پر آنے کے بعد سے وہ اب تک کئی بیانات دے چکی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی بھرپور تبصرے کرتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے داڑھی لگائے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر ناصرف عوام تبصرے کر رہی ہے بلکہ مذہبی جماعتوں کے رہنماءبھی بیانات دینے میں مصروف ہیں۔

تبصروں کے اس ’سیلاب‘ میں مفتی اسماعیل منک بھی اپنے آپ کو نہ روک سکے کیونکہ ریحام خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر درحقیقت مفتی اسماعیل کی ہے جسے ایڈیٹ کیا گیا ہے۔ مفتی اسماعیل نے ریحام خان کو ایسی جگہ جانے کا مشورہ دیدیا ہے کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا ہے حتیٰ کہ ریحام خان بھی ایسے جواب کی توقع نہیں کر سکتی تھیں۔

مفتی اسماعیل منک نے لکھا ”میں کبھی پاکستان نہیں آیا اور اس کی سیاست پر نظر بھی نہیں رکھتا لیکن میں ایک چیز ضرور جانتا ہوں اور وہ ہے کیپ ٹاﺅن میں واقع ’آئیلیا لیزر کلینک‘ جو آپ کا مسئلہ حل کر سکتا ہے۔۔۔“

واضح رہے کہ مفتی اسماعیل منک نے ریحام خان کو جس جگہ جانے کا مشورہ دیا ہے وہ کچھ اور نہیں بلکہ معروف بیوٹی کلینک ہے جہاں میک اپ کی سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ بازوﺅں، ٹانگوں اور چہرے کے غیر ضروری بالوں کو لیزر کیلئے ختم کیا جاتا ہے جبکہ سر کے بالوں کیلئے بھی مختلف سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔ مفتی اسماعیل کی جانب سے یہ جواب سامنے آنے کے بعد ہر کوئی محفوظ ہو رہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور