برطانیہ ، سرکاری خزانے سے 12.6ملین پاؤنڈ کا فراڈ، 3ججوں سمیت 6وکلاء گرفتار

برطانیہ ، سرکاری خزانے سے 12.6ملین پاؤنڈ کا فراڈ، 3ججوں سمیت 6وکلاء گرفتار
برطانیہ ، سرکاری خزانے سے 12.6ملین پاؤنڈ کا فراڈ، 3ججوں سمیت 6وکلاء گرفتار

  

لندن(آئی این پی)برطانیہ میں تحقیقاتی اداروں نیبرطانوی خزانے سے 12.6ملین پونڈ فراڈ میں 3ججوں اور 6 وکلاکو گرفتار کر لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں تحقیقاتی اداروں نے برطانوی خزانے سے 12.6ملین پونڈ فراڈ میں 3ججوں اور 6 وکلاکو گرفتار کر لیا،انہیں 17جولائی کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا،ان ججوں میں سے ایک بیرسٹر ، ایک لیگل کلرک اور 4سالیسٹر ہیں، انہوں نے سرکاری خزانے سے 12.6ملین پونڈ کی رقم نکلوائی تھی۔ اب انہیں اگلے ماہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

رپورٹ کے مطابق ان ججوں میں جز وقتی کام کرنے والے امیگریشن جج کرینہ مشل اور راسب غفار کو سول جج رازی شاہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔لیگل کلرک غازی خان، بیرسٹر شاہد رشید ، سالیسٹر جوزف ایمیا، اظہر خان، لائب مودی اور سمیرہ بشیرگرفتار شدگان میں شامل ہیں۔ ان سب کا تعلق لندن سے ہے۔انہیں 17جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

مزید : بین الاقوامی