یوراگوئے نے سنسنی خیزمقابلے کے بعدکوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوراگوئے نے سنسنی خیزمقابلے کے بعدکوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ پرتگال فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق یوراگوئے اور پرتگال میں ہونے والے دلچسپ فٹبال میچ کا اختتام یورا گوئے نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا کر دیا اور پرتگال کو 1-2سے شکست دے ڈالی۔ یوراگوئے کی جانب سے دونوں گول گونی گورال نے کئے ۔واضح رہے کہ یوراگوئے نے اس جیت کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔