رواں مالی سال ، قومی برآمدات میں 15فیصد اضافہ متوقع

رواں مالی سال ، قومی برآمدات میں 15فیصد اضافہ متوقع

لاہور (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران قومی برآمدات میں 15 فیصد اضافہ متوقع ہے اور مالی سال کے اختتام تک برآمدات کا حجم 23.4 ارب ڈالر تک بڑھنے کا مکان ہے۔ وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ چند سالوں سے ملکی برآمدات میں کمی کا رجحان رہا ہے تاہم جاری مالی سال میں برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات بڑھانے کے حوالے سے شروع کئے گئے برآمدی پیکیج کے مثبت نتائج ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کے فروغ سے ادائیگیوں کے توازن کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ قومی معیشت کی ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...