جنوری تامئی 2018،یوریا کھاد کی فروخت میں29فیصد اضافہ

جنوری تامئی 2018،یوریا کھاد کی فروخت میں29فیصد اضافہ

لاہور(کامر س رپورٹر)رواں سال 2018 کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران یوریا کھاد کی فروخت میں 29 فیصد کا اضافہ ہواہے اور جنوری تا مئی 2018 کے دوران یوریا کھاد 2.1ملین ٹن تک بڑھ گئی ہے۔نیشنل فرٹیلائزر ڈویلپمنٹ سنٹر ( این ایف ڈی سی) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 2018 کے دوران یوریا کھاد کی فروخت گزشتہ چار سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں سب سے زائد رہی ہے۔ یوریا کھاد کی قیمت میں استحکام اور حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی سبسڈی سے کھادکی فروخت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کھادوں کے بروقت اور متناسب استعمال سے زرعی شعبہ کی پیداوار کے فروغ میں بھی مدد حاصل ہوئی ہے جو اقتصادی اہداف کے حصول کو ممکن بنانے میں معاون ثابت ہو گی۔

B

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...