چین اور پاکستان کے کارساز اداروں کا گاڑیاں تیار کرنے والا مشترکہ منصوبہ رواں سال کے آخر تک پیداوار شروع کر دے گا

چین اور پاکستان کے کارساز اداروں کا گاڑیاں تیار کرنے والا مشترکہ منصوبہ رواں ...

اسلام آباد (اے پی پی) چین اور پاکستان کے کارساز اداروں کا گاڑیاں تیار کرنے والا مشترکہ منصوبہ رواں سال کے آخر تک پیداوار شروع کر دے گا۔ چین کی اوورسیز بزنس ڈویلپمنٹ کے نائب صدر اور جنرل مینجر وانگ ہواران نے کہا ہے کہ گاڑیاں تیار کرنے والے پاک چین مشترکہ منصوبہ پر 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ گاڑیاں تیار کرنے والے پلانٹ کی سالانہ پیداواری استعداد 30 ہزار یونٹس سالانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آٹو سیکٹر کی شرح نمو کے تناظر میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے پاکستانی مارکیٹ کی ضروریات کی تکمیل میں مدد ملے گی اور تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...