پرانے ریفنڈ کیسز پہلے نمٹائے جائیں: ادیب اقبال شیخ

پرانے ریفنڈ کیسز پہلے نمٹائے جائیں: ادیب اقبال شیخ

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبراور فیروز پور روڈ انڈسٹریل اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ادیب اقبال شیخ نے وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ پرانے ریفنڈکیسز پہلے اور جلد نمٹائے جائیں کیونکہ بے جا تاخیر اور ریفنڈ ادائیگی میں عدم توازن کی وجہ سے صنعتکاروں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر پرانے ریفنڈ کیسز پہلے نمٹائے جانے چاہئیں لیکن علم میں آیا ہے کہ 2016-17کے ریفنڈ کیسز کو نظر انداز کرکے 2017-18ء کے ریفنڈ کیسز نمٹائے جارہے ہیں جو ناانصافی ہے۔

ادیب اقبال شیخ نے کہا کہ ریفنڈز میں تاخیر صنعتوں کا حجم سکیڑ اور صنعتی پیداوار متاثر کررہی ہے لہذا یہ مسئلہ جلد حل کیا جائے ۔ سب سے ضروری یہ ہے کہ پرانے ریفنڈ کیسز پہلے نمٹائے جائیں۔

مزید : کامرس