سرکاری زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے
کراچی (اکنامک رپورٹر ) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 21 جون کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوکر 16 ارب 24 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 60 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 4کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔