اسلام آباد چیمبر کی جانب سے ترکی میں کانفرنس کا انعقاخوش آئند ہے،ایف پی سی سی آئی

اسلام آباد چیمبر کی جانب سے ترکی میں کانفرنس کا انعقاخوش آئند ہے،ایف پی سی سی ...

اسلام آباد( آن لائن )فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے قائم مقام صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ اسلام آباد چیمبر کی جانب سے ترکی میں کانفرنس کا انعقاخوش آئند ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور کاروباری تعاون بڑھے گا۔ عاطف اکرام شیخ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس کانفرنس میں چار سو تاجروں نے شرکت کی جنھوں نے اپنی مصنوعات اور خدمات ترکی میں متعارف کروائیں اور تعلقات کو مستحکم کیا۔اس وفد کی قیادت سلام آباد چیمبر کے صدر شیخ عامر وحید کر رہے تھے جبکہ اس میں فاؤنڈر گروپ کے چئیرمین زبیر احمد ملک، اسلام آباد چیمبر کے سابق صدور طارق صادق، خالد جاوید اور میاں اکرام فرید، ایف پی سی سی آئی کے چئیرمین کو آرڈینیشن ملک سہیل حسین، دیگر سرمایہ کار اور تجارتی تنظیموں کے نمائندے شامل تھے۔ دونوں ممالک کی کاروباری برادری نے اس موقع پر مصنوعات اور خدمات کے تبادلے میں دلچسپی لی اور کاروباری تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات ہیں ۔

اور دونوں اقوام دیرینہ مزہبی، ثقافتی اور تجارتی بندھن میں بندھے ہوئے ہیں مگر دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تجارت پوٹینشل سے بہت کم ہے جسے بڑھانے کیلئے ایسے وفود کا تبادلہ ضروری ہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...