پٹرولیم مصنوعات کی ماہانہ طلب کا تخمینہ 14لاکھ ٹن تک پہنچ گیا ، وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل

پٹرولیم مصنوعات کی ماہانہ طلب کا تخمینہ 14لاکھ ٹن تک پہنچ گیا ، وزارت پٹرولیم ...

 اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی ماہانہ طلب کا تخمینہ 13لاکھ 92 ہزار ٹن ہے۔پٹرولیم و قدرتی وسائل کی وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق پٹرول کی ماہانہ طلب 6 لاکھ 25 ہزار ٹن ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی ماہانہ طلب کا اندازہ 7 لاکھ 50 ہزار ٹن ہے۔ رپورٹ کے مطابق مٹی کے تیل کی ماہانہ قومی طلب کا تخمینہ 15ہزار ٹن اور لائٹ ڈیزل کی طلب 2ہزار ٹن ہے۔ رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی مقامی طلب کو پورا کرنے کے لئے درآمدات پر انحصار کرنا پڑتا ہے تاہم وزارت کی جامع حکمت عملی کے تحت کئے گئے اقدامات کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے درآمدات کی کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...