رات کے اس پہر عوام پر ”پیٹرول بم“ گرا دیا گیا، کتنے روپے اضافہ ہو گیا؟ پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

رات کے اس پہر عوام پر ”پیٹرول بم“ گرا دیا گیا، کتنے روپے اضافہ ہو گیا؟ ...
رات کے اس پہر عوام پر ”پیٹرول بم“ گرا دیا گیا، کتنے روپے اضافہ ہو گیا؟ پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران حکومت نے دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے اور اب شہری نئی قیمتوں پر ہی پیٹرولیم مصنوعات  خرید سکیں گے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے سمری منظور ہونے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 99 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت 119 روپے 31 پیسے ہو گئی ہے جبکہ

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 80 روپے 89 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 87 روپے 70 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ اوگرا نے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری بھجوائی تھی جس کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی یہ معاملہ زیر غور لایا گیا اور آج اس سمری کی منظوری دیدی گئی ہے۔ 

مزید : اہم خبریں /قومی