مئی 2018کے دوران 3لاکھ 55ہزار ڈالر کی چینی درآمد

مئی 2018کے دوران 3لاکھ 55ہزار ڈالر کی چینی درآمد

کراچی(اکنامک رپورٹر) مئی 2018ء کے دوران چینی کی درآمدات میں 8.74 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں مئی 2018ء کے دوران 3لاکھ 55 ہزار ڈالر کی چینی درآمد کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں مئی 2017ء کے دوران 3لاکھ 89 ہزار ڈالر کی چینی درآمد کی گئی تھی۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مئی 2017ء کے مقابلہ میں مئی 2018ء کے دوران چینی کی قومی درآمدات میں 34 ہزار ڈالر یعنی 8.74 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس