پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب77 کروڑ روپے جاری

پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب77 کروڑ روپے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پورٹس اینڈ شپنگ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک ایک ارب77 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے سندھ اور بلوچستان میں سروے کے لئے 74لاکھ، گوادر منی پورٹ کی بحالی کے لئے 5کروڑ، گوادر میں ورکشاپ کے لئے زمین کی خریداری کے لئے 87لاکھ، جی پی اے ہاؤسنگ کمپلیکس کی اپ گریڈیشن کے لئے 23 کروڑ 77لاکھ، سی پیک کے تحت ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے 18کروڑ روپے سے زائد کے فنڈ جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید :

کامرس -