شماریات ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 16 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

شماریات ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 16 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں شماریات ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 16 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے نیشنل اکاؤنٹس کو تبدیل کرنے کے لئے 10کروڑ، رورل ایریا میں سروے اور رائے شماری کے لئے 6 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...