آلات جراحی اور طبی آلات کی برآمدات کا حجم 348.58 ملین ڈالرتک بڑھ گیا

آلات جراحی اور طبی آلات کی برآمدات کا حجم 348.58 ملین ڈالرتک بڑھ گیا

لاہور(کامر س رپورٹر)رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے 11ماہ جولائی تامئی کے دوران آلات جراحی اور طبی آلات کی قومی برآمدات میں 13.28 فیصد کا اضافہ ہواہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 11ماہ کے دوران آلات جراحی اور طبی آلات کی برآمدات کا حجم 348.58 ملین ڈالرتک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات سے 307.72ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران طبی و جراحی کے آلات کی ملکی برآمدات میں 40.86ملین ڈالر یعنی 13فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...