پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2ارب11 کروڑ روپے جاری

پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 2ارب11 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 2ارب11 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے سی پیک سنٹر فارایکسی لینس کے لئے 14 کروڑ 50 لاکھ ، ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پراجیکٹ کے لئے 14 کروڑ 20لاکھ، سنٹر فار رورل اکانومی 2 کروڑ 60لاکھ، نیشنل انڈوومنٹ سکالرشپ کے لئے ایک ارب، پائیدار ترقیاتی اہداف کے تحت غذائیت کے لئے 10کروڑ، پی پی ایم آئی سنٹر فار ایکسی لینس کے لئے 4کروڑ، وژن 2025ء کے تحت سپورٹ اینڈ مانیٹرنگ کے لئے 13کروڑ 50لاکھ ، جاوید اظفر کمپیوٹر سنٹر کی اپ گریڈیشن کے لئے 11کروڑ 87 لاکھ، ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز پروگرام کے لئے 2 کروڑ 33 لاکھ، پی ایس ڈی پی پراجیکٹ مانیٹرنگ کے لئے 8کروڑ 12لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...