ایف بی آر کی جانب سے فنکاروں کو نوٹس کا سلسلہ جاری

ایف بی آر کی جانب سے فنکاروں کو نوٹس کا سلسلہ جاری

لاہور(فلم رپورٹر)ایف بی آر کی جانب سے فنکاروں کو انکم ٹیکس کے نوٹس دینے کا سلسلہ جاری ہے۔استاد راحت فتح علی خاں ،نور بخاری،نرگس اور صباء قمر کے بعد فلم اور سٹیج اداکارہ دیدار کوفیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریجنل دفتر نے انکم ٹیکس جمع کروانے کا نوٹس جاری کر دیا ہے، بتایاگیا ہے کہ اداکارہ دیدار کے ذمہ انکم ٹیکس کی مد میں اٹھائیس لاکھ روپے واجب الادا ہیں جبکہ ایف بی آر کے کھاتوں میں اداکارہ دیدار سونیا ادریس کے نام سے رجسٹرڈ ہیں۔ ایف بی آرذرائع کا کہنا تھا کہ اداکارہ دیدار کو ٹیکس جمع کروانے کیلئے تیس جون تک کی مہلت دیدی ہے۔

جبکہ دیدار 2010 سے انکم ٹیکس کی مد میں بقایا جات کی نادہندہ ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...