حرا حسین کی پروڈکشن ہاؤسز کو تنبیہ بلا وجہ فون کرکے وقت ضائع نہ کریں

حرا حسین کی پروڈکشن ہاؤسز کو تنبیہ بلا وجہ فون کرکے وقت ضائع نہ کریں
حرا حسین کی پروڈکشن ہاؤسز کو تنبیہ بلا وجہ فون کرکے وقت ضائع نہ کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل حرا حسین نے تمام پروڈکشن ہاؤسز کو تنبیہ کی ہے کہ وہ بلا وجہ فون کرکے ان کا وقت ضائع نہ کریں کیونکہ ان کا ٹائم بہت قیمتی ہے۔حرا حسین نے سوشل میڈیا کے ذریعے پروڈکشن ہاؤسز کو پیغام دیا ہے انہیں بلاوجہ میٹنگ کے لئے نہ بلائیں بلکہ جب ساری بات فائنل ہوجائے تبھی کال کریں،بلا وجہ کال کرکے ہمارا ٹائم ضائع نہ کریں۔یاد رہے کہ حرا حسینکو’’ مس ویٹ ‘‘سے شہرت ملی تھی جس کے بعد انہوں نے اداکاری شروع کردی ہے۔
ان کی ڈرامہ سیریل’’پرچھائی‘‘نجی ٹی وی سے آن ایئر ہے جس کے ڈائریکٹر اسد جبل ہیں جبکہ وہ فلم’’کیک‘‘میں بھی کام کرچکی ہیں۔

مزید :

کلچر -