بیوٹی کریم کی تشہیر میں بغیر اجازت تصویر کا استعمال منشا پاشا ناراض
لاہور(فلم رپورٹر)بغیر اجازت تصویر استعمال کرنے پرا داکارہ منشا پاشا نے سخت غصے کا اظہار کیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بیوٹی کریم نے اپنی پراڈکٹ کی تشہیر کے لئے منشا پاشا کی تصویر ان کی اجازت کے بغیر استعمال کی لیکن جب اس بارے میں منشا پاشا کو علم ہوا تو انہوں نے سوشل میڈیا پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ اس بارے میں معلوم ہوا ہیکہ انہوں نے تحریری طور کریم بنانے والی کمپنی کی انتظامیہ کو بھی شکایت کی ہے۔