بالی وڈ کا ’’سلطان‘‘ چھوٹے ’’سنجو‘‘ سے ہار گیا

بالی وڈ کا ’’سلطان‘‘ چھوٹے ’’سنجو‘‘ سے ہار گیا
بالی وڈ کا ’’سلطان‘‘ چھوٹے ’’سنجو‘‘ سے ہار گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کا انتظار مداحوں کو شدت سے تھا اور فلم نے بھی ریلیز ہوتے ہی فلم بینوں کو سنیما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔فلم ’سنجو‘ نے باکس آفس پر کمائی کا ریکارڈ بنالیا ہے اور سلمان خان کی ’ریس 3‘ کو مقابلے سے ہی آؤٹ کردیا ہے۔فلم نے ریلیز کے روز 34 کروڑ 75 لاکھ کابزنس کرکے رواں سال کی پہلے روز سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے جب کہ سلمان کی ’ریس 3‘ نے 29 کروڑ 17 لاکھ کا بزنس کیا تھا۔فلم مداحوں کے دلوں کو بھاگئی ہے اور فلم کا ایڈوانس میں کھڑکی توڑ رش جاری ہے جس سے فلم کے باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب فلم ’سنجو‘ رنبیر کپور کے کیریئر کی بھی بڑی فلم بن گئی ہے اور اب تک ان کے کیریئر کی پہلے روز سب سے زیادہ بزنس والی فلم ہے۔’سنجو‘ سے قبل ان کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم ’بے شرم‘ تھی جس نے پہلے روز 21 کروڑ 56 لاکھ کا بزنس کیا تھا جب کہ ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ نے 19 کروڑ 45 لاکھ، ’اے دل ہے مشکل‘ نے 13 کروڑ 30 لاکھ کی کمائی ریلیز والے دن کی تھی۔یاد رہے کہ فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور، سونم کپور، پاریش راول، دیا مرزا اور انوشکا سمیت کئی

مزید : کلچر