ہنی شہزادی کی شاندار پرفارمنس ’’لونگ الائچی‘‘جاری رکھنے کا فیصلہ

ہنی شہزادی کی شاندار پرفارمنس ’’لونگ الائچی‘‘جاری رکھنے کا فیصلہ

لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ ’’لونگ الائچی ‘‘کی مقبولیت کے باعث ایک ہفتہ مزید یہ جاری رہے گا۔ یہ ڈرامہ عید کے روز سے محفل تھیٹر میں شروع ہوا تھا جس میں اداکارہ ہنی شہزادی، نداچودھری، فیہ خان،اکرام اُداس، عمران شوکی، طاہر نوشاد، مٹھوجی ،برجو، گوگاجی،عامر سوہنا اور دیگر شامل ہیں۔ شروع میں اداکارہ صائمہ خان بھی ڈرامے کا حصہ تھیں جوکہ اپنا سپل مکمل ہونے کے بعد ڈرامہ سے الگ ہوچکی ہیں ۔ڈرامہ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اسے ایک ہفتہ مزید جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈرامہ کی ہیروئن ہنی شہزادی نے بتایاکہ لاہور میں دو ہفتے کے بعد ڈرامہ لازمی بدل دیا جاتا ہے مگر یہ ڈرامہ عوام نے اتنا پسند کیا کہ اسے اب مزید ایک ہفتہ پیش کیا جائے گا یہ ہماری کامیابی ہے کہ اس کے اس کے بزنس میں کمی نہیں آئی اور یہ شاہکار ڈرامہ لوگوں کی توجہ حاصل کررہا ہے۔

مزید : کلچر