کامیڈین اکرم اُداس اور شیزابٹ کئی سال بعد پھر اکٹھے

کامیڈین اکرم اُداس اور شیزابٹ کئی سال بعد پھر اکٹھے
کامیڈین اکرم اُداس اور شیزابٹ کئی سال بعد پھر اکٹھے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر)معروف کامیڈین اکرم اُداس اور شیزابٹ کئی سال بعد پنجاب تھیٹر گوجرانوالہ میں پرفارم کریں گے۔ دونوں فنکار پنجاب تھیٹر میں ر یہرسل کاآغاز کررہے ہیں جبکہ ڈرامہ’’سوہنیوخوش آمدید‘‘ 6جولائی سے پیش کیاجائے گا جس میں ان دونوں سٹارز کے علاوہ اداکارہ عابدہ بیگ، دیا ملکہ،علینابٹ،سلک،گوشی ٹو،مٹھوجی، عظیم وکی، شوکت رنگیلا،رفیق ڈیئر،نوید علی،ندیم پرنس، بدربخار ی اور دیگر شامل ہیں ڈرامہ کے مصنف ہدایتکار نوید علی جبکہ پروڈیوسر ریاض سوہنی اور اختر رشید ہیں جن کاکہنا ہے کہ پنجاب تھیٹر کو نئی جدید ٹیکنالوجی کے مطابق تیار کرکے یہاں ڈرامہ کرنے جارہے ہیں۔

پہلی بار یہاں ڈسکو اور فوگ لائٹوں کااستعمال بھی کیاجائے گا۔ڈرامہ کی ریہرسلز آج سے شروع ہورہی ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام فنکارمکمل ریہرسل کریں تاکہ ڈرامہ کا معیاربہترین ہو۔اکرام اُداس اور شیزابٹ نے بتایاکہ وہ اکٹھے کئی سال بعد پنجاب تھیٹر میں پرفارم کریں گے جس کے لیے وہ محنت کررہے ہیں ہمیں اُمید ہے کہ ہماری جوڑی کو ایک بار پھر پسندیدگی نصیب ہوگی۔

مزید : کلچر