میرا کا پاگل پن اور حسد، ایک بار پھر ماہرہ خان کیخلاف متحرک

میرا کا پاگل پن اور حسد، ایک بار پھر ماہرہ خان کیخلاف متحرک

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ میرا ایک بار پھر ماہرہ خان کے خلاف متحرک ہوگئی ہیں۔ میرا نے دوسال سے ماہرہ خان کے خلاف تحریک شروع کی ہوئی ہے اور وہ اکثر میڈیا میں ان کے خلاف بیان بازی کرتی رہتی ہیں۔ میرا خود فون کرکے صحافیوں سے کہتی ہیں کہ ماہرہ خان کے بارے میں ایسے لکھو۔میرا نے ماضی قریب میں ماہرہ خان پر طرح طرح کی الزام تراشی کی لیکن اس بار تو وہ تمام حدیں ہی عبور کر گئیں جب انہوں نے ماہرہ خان پر چوری کا الزام ہی لگادیا۔ میرا نے گزشتہ روز ایک جرنلسٹ کو فون کرکے کہا کہ ماہرہ خان نے میرے فون چرائے تھے ایک زمانے میں ایک ایوارڈ شو میں اس نے میرے قیمتی فون اور بیگ چرالیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ میرا نے علی ظفر بارے بھی غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے اپنی فلم کی تقریب میں مدعو کرکے اچھا نہیں کیا کیونکہ ہم سینئر لوگ ہیں جنہیں نظر انداز کیا گیا ہے۔اس بارے میں سینئر صحافیوں اور فلمی شخصیات کا کہنا ہے کہ میرا ماہرہ خان سے شہرت سے حسد کرتی ہے اور ان کی مقبولیت سے خائف ہوکر پاگلوں جیسی حرکتیں کررہی ہیں۔ انہیں چوری کا الزام لگانتے ہوئے شرم آنی چاہیے تھی۔ میرا نے ساری زندگی دوسروں پر الزام تراشی اور جھوٹ بولنے کے تماشے ہی کئے ہیں ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...