ناپا کے زیراہتمام مشہور ڈرامے ’’داستان عشق‘‘کا آغاز

ناپا کے زیراہتمام مشہور ڈرامے ’’داستان عشق‘‘کا آغاز
ناپا کے زیراہتمام مشہور ڈرامے ’’داستان عشق‘‘کا آغاز

لاہور(فلم رپورٹر)مشہور ڈرامے’’داستان عشق‘‘کا آغاز کراچی میں ہوگیا ہے۔ہیر رانجھا کی داستان بنیادی طور پر پنجاب کی سرزمین میں سکونت اختیار کرنے والے صوفی شاعر وارث شاہ نے 1776 میں کلام کی شکل میں لکھی جسے کھیل کے طور پر بر صغیر کے مشہور ادیب کیفی عاظمی نے ترتیب دیا۔ اب نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پرفارمنگ آرٹس سے وابستہ زرقا ناز نے بطور ہدایت کار کہانی سے کھیل ’’داستان عشق‘‘ اخز کیا ہے جس میں پنجاب کی ثقافت کے رنگ نمایاں ہیں، کھیل کو لائیو میوزک اور روایتی ملبوسات نے چار چاند لگادئیے ہیں۔ کہانی کی بات کریں تو ہیر رانجھا اتفاقاً ایک دوسرے سے ملے، اور پہلی ہی نظر میں دل دے بیٹھے، محبت پروان چڑھی لیکن ایک روز ہیر کے چچا قیدو نے دونوں کو ساتھ دیکھ لیا اور محبت کا یہ رشتہ توڑنے کے لئے ہر ممکن سازش اپنائی۔ جس طرح رانجھے کا کردار نہایت خوبصورتی سے اداکار عمیر رفیق نے نبھایا اسی طرح صبیحہ ضیاء نے ہیر کے رول کے ساتھ مکمل انصاف کیا۔ ان دونوں کے علاوہ ولن بننے والے سمیر حسین نے بھی '' قیدو'' کے مشکل کردار کا حق ادا کیا، بطور راوی اکبر لدھانی نے کہانی کو دلچسپ اور ڈرامائی انداز میں پڑھا۔

، اور پھر سب سے بڑھ کر گرین آئی پروڈکشن کے اشتراک اور زرقا ناز کی ہدایت کاری نے شرکاء کو بیٹھے بٹھائے پنجاب کی دھرتی کا تاریخی اور ثقافتی سفر کراڈالا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...